یاسر حسین کی خوبصورتی کیلئے سرجری کروانے والے اداکاروں پر کڑی تنقید
پاکستان شوبز کے اداکار اور پروڈیوسر یاسر حسین نے انڈسٹری کے بیوتی سرجریز کروانے والے فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اپنی منفرد شخصیت اور بے باک انداز کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والے یاسر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے ان اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو بوٹاکس کے زیادہ استعمال سے اپنے ایکسپریشن کھو بیٹھے ہیں۔
انہوں نے ہالی ووڈ کی سپر ماڈل کا ایک پوسٹر شیئر کیا، جس میں بوٹاکس کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے نقصانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یاسر نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنے قدرتی تاثرات (ایکسپریشز) کو محفوظ رکھیں اور غیر ضروری کاسمیٹک طریقوں سے گریز کریں۔