اہلسنت و الجماعت کا جمعہ کو ریلی نکالنے کا اعلان
ریلی میں کارکنوں کو شہید کیا گیا،ان واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے، اورنگزیب فاروقی.
اہلسنت و الجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے جمعہ کو لسبیلہ سے امریکی قونصلیٹ تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
انھوں نے وفاقی وزیر داخلہ کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے، وہ گذشتہ روز گلشن اقبال میں کارکن کی نماز جنازہ اور دھرنے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔
مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ پرامن ریلی میں ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے، قبل ازیں گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے باہر کارکن بشیر کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور دھرنا دیا گیا، مولانا رب نواز حنفی، مولانا تاج محمد حنفی ودیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا، بعدازاں یاسین آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
قبل ازیں لیاری جنرل اسپتال کے سامنے عبدالسمیع، بغدادی میں وسیم اور نور رحمن کی نماز جنازہ قائد آباد میں ظفر ٹائون میں فاروق اعظم مسجد میں ادا کی گئی، بعدازاں انھیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، منگھوپیر میں کارکنان نصیر اور جمیل کی تدفین بھی مقامی قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔