گوشت کے بجائے سبزیوں سے پروٹین حاصل کرنا فائدہ مند کیوں؟

اس طرح کا غذائی طرز انسانی صحت اور زمین کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے


ویب ڈیسک December 03, 2024

نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ گوشت کے بجائے سبزیوں سے پروٹین حاصل کرنا آپ کے دل کے لیے حیرت انگیز فوائد لاسکتا ہے۔
 

30 سالہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سبزیوں پر مبنی پروٹین استعمال کرنے والے لوگوں میں دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات 19 فیصد تک کم تھے اس لوگوں کی بنسبت جو گوشت پر مبنی پروٹین استعمال کرتے تھے۔

مزید برآں محققین نے یہ بھی دیکھا کہ سبزیوں سے پروٹین لینے والے افراد میں کورونری دل کی بیماری کا خطرہ بھی 27 فیصد کم تھا۔

دوسری جانب ہارورڈ یونیورسٹی میں غذائیت اور وبائی امراض کے پروفیسر اور مطالعہ کے سینئر مصنف ڈاکٹر فرینک ہو نے کہا، "ہم میں سے زیادہ تر کو اپنی خوراک کو سبزیوں پر مبنی پروٹین کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت ہے اور ہم ایسا گوشت اور پراسیس شدہ گوشت کو کم کر کے اور زیادہ پھلیاں اور گری دار میوے کھا کر کر سکتے ہیں۔ اس طرح کا غذائی طرز نہ صرف انسانی صحت کے لیے بلکہ ہماری زمین کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

محققین کا یہ بھی ماننا ہے کہ مکمل طور پر سبزیوں پر مبنی غذا کھانا اس وقت بہترین کام کر سکتا ہے جب کورونری دل کی بیماری (CHD) کے خطرات کو کم کرنا مقصود ہو۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں