چیمپئینز ٹرافی: پاکستان کی تجویز پر بھارت کا روایتی ہٹ دھرمی پر قائم رہنے کا امکان

پاکستان نے بھارت کے ساتھ میچز نیوٹرل وینیوز پر کرانے کی تجویزدی ہے


ویب ڈیسک December 03, 2024

چیمپئنز ٹرافی کے میچز کسی تیسرے ملک میں کرانے کی پاکستان کی تجویز پر بھارتی کرکٹ بورڈ تذبذب کا شکار نظر آتا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ میں مشاورت کا عمل جاری ہے تاہم تاحال پاکستان کی تجویز سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرپائے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نیوٹرل وینیوز پر میچز کرانے کی پاکستان کی پیشکش ماننے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارت ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے اس تجویز کو مسترد کردے گا۔

مزید پڑھیں: ’’پاکستان کے بھارت نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘؛ سابق بھارتی کرکٹر کا طنز

یاد رہے کہ ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے کی صورت میں آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے شفٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے بھی بھارت سے سیکیورٹی کی تحریری ضمانت مانگی ہے اور بصورت دیگر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کرے گی۔

ادھر سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی یا بھارتی بورڈ کی جانب سے پاکستان کی تجاویز پرکوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی تنازع؛ پاکستان نے پیچھے ہٹنے کی کہانیاں "فضول" قرار دے دیں

قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو ہم بھی کھیلنے انڈیا نہیں جائیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اب جو ہوگا برابر ی کی بنیاد پر ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں