پتھروں کی کٹائی سے کونسے صحت کے مسائل جنم لے سکتے ہیں؟

سلیکوسس کان کنی یا تعمیراتی صنعتوں میں کام کرنے والوں میں زیادہ دیکھا گیا


ویب ڈیسک December 03, 2024

نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو ورکرز کاؤنٹر کی تیاری کیلئے ماربل یا پتھر کو تراشتے ہیں، ان میں پھیپھڑوں کی خرابی کے مسائل جنم لیتے ہیں۔
 

شکاگو میں ریڈیولاجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا  کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، ماربل کاؤنٹر کی تیاری سے پیدا ہونے والی دھول میں سانس لینے سے پھیپھڑوں کی بیماری سیلیکوسس تک ہو سکتی ہے۔

مطالعے کی سرکردہ مصنف ڈاکٹر سندس لطیف نے کہا، "انجینئرڈ اسٹون مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں ورکرز کے لیے شنگ تراشی کی دھول سے نمائش کی زیادتی اور اس کی اسکریننگ کی شدید کمی ہے۔"

سلیکوسس عام طور پر کان کنی یا تعمیراتی صنعتوں میں کام کرنے والوں میں زیادہ دیکھا جاتا ہے۔

لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ڈائیگنوسٹک ریڈیولاجی میں ڈاکٹر سندس نے کہا، "اس کمزور طبقے کے لیے اسکریننگ کی اشد ضرورت ہے تاکہ ان میں پھیپڑوں کے مسائل کر کم کیا جاسکے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں