بھارتی ریاست منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر؛ 10 افراد ہلاک

مودی سرکار ایک سال گزر جانے کے باجود ریاست منی پور میں نسلی فسادات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی


ویب ڈیسک December 03, 2024

ایک سال سے بار بار کرفیو اور انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود مودی سرکار ریاست منی پور میں نسلی فسادات پر قابو نہیں پاسکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی منی پور میں نسلی فسادات پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

منی پور کے متصادم نسلی قبائل کوکی اور میتھی کے درمیان خون ریز نسلی فسادات اور فوج کے جعلی مقابلوں کے باعث کشیدگی برقرار ہے۔

بھارتی پولیس کے ہاتھوں کوکی قبیلے کے 10 نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

منی پور کے نو اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ پر پابندی 3 دسمبر تک بڑھا دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں