بھارتی ریاست منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر؛ 10 افراد ہلاک
ایک سال سے بار بار کرفیو اور انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود مودی سرکار ریاست منی پور میں نسلی فسادات پر قابو نہیں پاسکی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی منی پور میں نسلی فسادات پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
منی پور کے متصادم نسلی قبائل کوکی اور میتھی کے درمیان خون ریز نسلی فسادات اور فوج کے جعلی مقابلوں کے باعث کشیدگی برقرار ہے۔
بھارتی پولیس کے ہاتھوں کوکی قبیلے کے 10 نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
منی پور کے نو اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ پر پابندی 3 دسمبر تک بڑھا دی گئی۔