کراچی:
پاک بحریہ نے پسنی،بلوچستان میں مفت طبی کیمپ قائم کیا جہاں مریضوں کوعلاج معالجے کےعلاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ساحل ویلفیئرایسوسی ایشن کے تعاون سے کم مراعات یافتہ رہائشیوں اورمقامی کمیونیٹزکومعیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیےسول ڈسپنسری مکران نیول ائیربیس چوربندرپسنی میں مفت طبی کیمپ لگایاگیا۔
میڈیکل کیمپ کے دوران خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج کیا گیا، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ٹیم جس میں میڈیکل، اسکن اسپیشلٹیزاورجی ڈی ایم اوشامل تھے، نےمریضوں کا معائنہ کیا اورانہیں مفت مشورے، ادویات،بلڈ پریشراوربلڈ گلوکوزچیک اپ فراہم کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کےمطابق علاقے کی مقامی آبادی کو زچگی کی صحت اور ماں اور بچوں کی غذائی ضروریات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں،مریضوں کو عام انفیکشن، ذاتی صحت، حفظان صحت،بچوں کی صحت کی دیکھ بھال اوربیماریوں سے بچاؤ اور رہائشی علاقوں کی صفائی کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
پاکستان نیوی کوسٹل کمیونٹی کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے ان کے دروازے پرمعیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے طبی کیمپوں کا باقاعدہ قیام ساحلی برادری کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا عملی مظہرہے۔