کراچی؛ گزری قبرستان کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

زخمی پولیس اہلکار زین ولد عبدالمجید کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا ہے


اسٹاف رپورٹر December 03, 2024

گزری قبرستان کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو موقع پر اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس حوالے سے ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ گزری پولیس کا موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو موقع سے اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دی جبکہ زخمی پولیس اہلکار زین ولد عبدالمجید کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

پولیس ڈاکوؤں کے فرار ہونے والے راستوں پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر رہی ہے جن کی فوٹیجز کی مدد سے ڈاکوؤں کی شناخت میں مدد مل سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں