لاہور؛ نواب ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ساتھی ڈکیتوں کی فائرنگ سے ہلاک

ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے تین پسٹل، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا، پولیس

فوٹو- فائل

نواب ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو اپنے ساتھی ڈکیتوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے تین پسٹل، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں عبد الستار ایدھی روڈ پر چار ڈاکو واردات کر رہے تھے کہ 15کی کال پر پولیس کو اطلاع دی گئی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی دوطرفہ فائرنگ سے دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ دو ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار  ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ذیشان اور سجاد کے نام سے ہوئی ہےجبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Load Next Story