معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل لمحے کا ذکر کیا اور بتایا کہ کس طرح ریتھک روشن اور راکیش روشن نے ان کے خاندان کی مدد کی جب پریانکا کے والد کو علاج کے لیے امریکہ لے جانا ممکن نہیں ہو پا رہا تھا۔
ڈاکٹر مدھو چوپڑا نے بتایا کہ ان کے شوہر ڈاکٹر اشوک چوپڑا کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں علاج کے لیے بوسٹن منتقل کرنا ضروری تھا، لیکن ایئرلائنز نے ان کی سنگین طبی حالت کے باعث سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
مدھو نے بتایا کہ اس وقت پریانکا فلم کِرش کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور انہوں نے یہ مشکل صورتحال ریتھک اور راکیش روشن کے ساتھ شیئر کی۔ اس پر دونوں نے فوراً مدد کی پیشکش کی۔ انہوں نے ایئرلائنز سے بات کی اور ایسی صورتحال میں ان کا ساتھ دیا، جس کے باعث وہ اپنے شوہر کو بوسٹن لے جانے میں کامیابی ملی۔
مدھو چوپڑا نے مزید کہا کہ ان کے شوہر اپنی بیماری کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اور اپنی پریشانیاں ان کے ساتھ شیئر نہیں کرتے تھے، جو ان کے لیے مزید تکلیف دہ تھا۔
ڈاکٹر اشوک چوپڑا نے 2013 میں آٹھ سال تک کینسر سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار دی۔