صوبائی وزیر توانائی کے دفتر میں صوبائی کابینہ کمیٹی کا فائنانس سے متعلق وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ سعید غنی کی مشترکہ سربراہی میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
صوبائی کابینہ کمیٹی کے اجلاس برائے فائنانس میں کنوینر کابینہ کمیٹی برائے فائنانس وزیر توانائی و پلاننگ اینڈ ترقیاتی بورڈ، وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ،وزیر داخلہ و قانون، پارلیمانی افیئرز اینڈ محکمہ کریمنل، چیئرمین پلاننگ و ترقیاتی بورڈ سندھ، سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا پر مشتمل مختلف ضروری امور بشمول توانائی اور محکمہ آبپاشی کو زیر بحث لاتے ہوئے محکمہ جاتی اہداف طے کیے گئے اور بجٹ کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سیپکو کے تحت کیڈٹ کالج سکھر کے لیے الیکٹریفیکشن ورکس، سکھر کے گرڈ اسٹیشن پر مظاہرہ کرنیوالوں کے لیے سولر ہوم سسٹم کے لیے فنڈز کی منظوری سمیت سولرز سسٹم کے لیے بلاک مختص کرنے، نارا کینال کے ابتدائی دو کلومیٹر کے لیے کنکریٹ کی لائن، شہداد ایئر بیس اور جیکب آباد سٹی کی پروٹیکشن اور 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ کیڈٹ کالج سانگھڑ کے لیے 440 کلو واٹ انرجی سسٹم اور شہباز ایئر بیس اور جیکب آباد سٹی کی پروٹیکشن جیسے ایجنڈاز پر بحث و منظوری جیسے اقدامات کو آئندہ اجلاس تک کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔