پی آئی اے کی نجکاری تک ایئر وائس مارشل عامر حیات کو سی ای او برقرار رکھنے کا فیصلہ

ایئر وائس مارشل عامر حیات کی پی آئی اے میں بطورسی ای او تعیناتی کی مدت 8 دسمبر کو پوری ہو رہی ہے


وقاص احمد December 03, 2024

اسلام آباد:

حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری تک ایئروائس مارشل عامر حیات کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر رکھنے یا 6 ماہ توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کی  تعیناتی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت ایئر وائس مارشل عامر حیات کو کی ملازمت میں 6 ماہ توسیع پر غور کررہی ہے۔ 

ایئر وائس مارشل عامر حیات کی پی آئی اے میں بطورسی ای او تعیناتی کی مدت 8 دسمبر کو پوری ہو رہی ہے تاہم اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایئر وائس مارشل پی آئی اے نجکاری تک بطور سی ای او خدمات جا ری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایئر وائس مارشل عامر حیات کو پی ڈی ایم حکومت میں ایک سال کیلئے سی ای او مقرر کیا تھا۔ 

پی آئی اے نجکاری عمل کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کیلئے توسیع کا فیصلہ کیاگیا ہے اور وہ  ایئر وائس مارشل پی آئی اے نجکاری تک بطور سی ای او خدمات جا ری رکھیں گے۔

 پی آئی اے ہولڈنگ کے سی ای او کے خواہشمند 7 امیدواروں کی حکومت کو درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں