پاکستان نے جونیئر ایشیاکپ ہاکی کے سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری پاکستان جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں قومی ٹیم سیمی فائنل تک ناقابل شکست رہی۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو چار دو سے شکست دی۔ کپتان حنان شاہد نے دو جبکہ سفیان خان اور بشارت علی ایک ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔
کپتان حنان شاہ دو گول کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں: جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح، ملائیشیا کو 1-4 سے شکست دے دی
واضح رہے کہ جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے ایونٹ میں سیمی فائنل تک قومی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے۔
دوسری سیمی فائنل بھارت اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا اور جیتنے والی ٹیم فائنل میں پاکستان کے مد مقابل آئے گی۔