متحدہ عرب امارات میں ایمپلائمنٹ ورک ویزہ پر کام کی غرض سے جانے والوں کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مینجر آفتاب گیلانی کی جانب سے بیورو آفس امیگریشن اینڈ اوسیز پاکستانیز و ایف آئی اے امیگریشن کو مراسلہ بھیج دیا گیا مراسلہ ملنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن بیورو آف امیگریشن اینڈ اوسیز نے پروٹیکٹریٹ آف امیگرینٹس کو احکامات جاری کر دیے
احکامات پروٹیکٹریٹ آف امیگرینٹس راولپنڈی ،لاہور، کراچی,پشاور کوئتہ سیالکوٹ ڈی جی خان مالا کنڈ ,ملتان سمیت اسلام آباد ، راولا کوٹ اور باغ کے سب آفسز کو جاری کیے گیے ہیں
مراسلے میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات امیگرینٹس و ایمپلائمنٹ ویزہ پر جانے والوں کو پروٹیکٹر جاری کرنے سے قبل پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ مانگا جائے، مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے امیگریشن ایسے ڈیپورٹیز جن کی نشاندہی متحدہ عرب امارات کرے ان سے باریک بینی سے تحقیقات کی جائیں۔