بالی ووڈ اداکارہ شلینی پانڈے نے حالیہ بولی وڈ ہنگامہ راؤنڈ ٹیبل 2024 میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جہاں ان کی عامر خان کے ساتھ مزاحیہ میسجنگ ہوئی۔
شلینی نے فلم مہاراج کی کامیابی کی تقریب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک دن عامر خان کا میسج آیا، اور وہ چند لمحوں کے لیے حیران رہ گئیں۔
شلینی نے بتایا، "میں اپنے کو-اسٹار جنید خان کے ساتھ تقریب میں جانے کی بات کر رہی تھی کہ اچانک مجھے ایک میسج ملا، جس میں لکھا تھا: ‘کیا آپ پارٹی میں آ رہی ہیں؟’
میں نے جواب دیا: ‘یہ کون ہے؟’ انہوں نے جواب دیا: ‘میں جنید کا والد ہوں۔’ چند لمحوں کے لیے مجھے یاد نہیں آیا کہ جنید کے والد کون ہیں۔ پھر انہوں نے بتایا کہ وہ عامر خان ہیں!"
شلینی نے فوراً معذرت کی، جس پر عامر خان نے ہنستے ہوئے کہا، "میں تمہارا انکل ہوں، جنید کا والد ہوں!" اس انکشاف پر راؤنڈ ٹیبل پر موجود دیگر اداکارائیں بھی ہنس پڑیں۔
اس راؤنڈ ٹیبل میں ادیتی راؤ حیدری، نتنشی گویل، ترپتی ڈمری، بھومی پڈنیکر، اور اننیا پانڈے شامل تھیں، جنہوں نے اپنے کیریئر اور دلچسپ واقعات پر بات کی۔