بالی ووڈ کے مشہور اداکار اجے دیوگن ایک بار پھر اپنی کامیاب فلم "ریڈ" کے سیکوئل میں نظر آئیں گے۔
فلم "ریڈ 2" کو ہدایتکار راج کمار گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے، اور اسے بھوشن کمار، کمار منگت پاٹھک، ابھیشیک پاٹھک، اور کرشنا کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم اب 1 مئی 2025 کو ریلیز ہوگی۔
فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ وانی کپور مرکزی کردار میں ہیں، جبکہ رتیش دیشمکھ منفی کردار ادا کر رہے ہیں۔ رجت کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ دہلی اور لکھنؤ میں کی گئی ہے اور یہ پہلی فلم کی طرح ایک اور سنسنی خیز کہانی پیش کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔
2018 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم کی کہانی 1980 کی دہائی کے ایک مشہور انکم ٹیکس چھاپے سے متاثر تھی۔ یہ چھاپہ سردار اندر سنگھ کے خلاف تھا اور اسے ہندوستان کی سب سے طویل چھاپہ مار کاروائی قرار دیا گیا، جو تین دن اور دو راتوں تک جاری رہی۔
"ریڈ 2" کو گولڈن کمار اور ٹی-سیریز پیش کر رہے ہیں، اور یہ پینوراما اسٹوڈیوز کی پروڈکشن ہے۔ ابتدائی طور پر یہ فلم 15 نومبر 2024 کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن اب اس کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔