پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی چھٹی سالگرہ: بیٹی مالتی کے ساتھ جشن

اداکارہ نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی بیٹی کی پسندیدہ فلم ہے

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر، گلوکار نک جونس نے اپنی چھٹی شادی کی سالگرہ بیٹی مالتی میری کے ساتھ 'موانا 2' کی خصوصی اسکریننگ دیکھ کر منائی۔ 

اداکارہ نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی بیٹی کی پسندیدہ فلم ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "ہماری سالگرہ پر یہ خاص تحفہ! مالتی کی پسندیدہ فلم 'موانا' ❤️۔ بچوں اور خاندان کے ساتھ بہت مزہ آیا۔ شکریہ @Disney @DisneyAnimation۔"

تصاویر میں پریانکا نے ایک اسٹائلش ڈارک اکیڈمیا لک چیکرڈ پینٹسوٹ کے ساتھ پیش کیا۔ اس کے علاوہ، بچوں کے لیے پیزا کے ڈھیر اور چاکلیٹ بھی تقریب کا حصہ بنے۔ ایک تصویر میں مالتی کو فلم دیکھتے ہوئے دکھایا گیا، لیکن ہمیشہ کی طرح اس کا چہرہ چھپا کر رکھا گیا۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے 2018 میں اودے پور، راجستھان میں شادی کی۔ چار سال بعد، جنوری 2022 میں، انہوں نے سروگیسی کے ذریعے اپنی بیٹی مالتی میری کا خیر مقدم کیا۔

پریانکا اپنی نئی ایکشن فلم 'دی بلف' کی شوٹنگ مکمل کر چکی ہیں۔ یہ فلم Amazon MGM Studios کے ساتھ ان کا دوسرا تعاون ہے۔ اس کے علاوہ، وہ اسپائی ایکشن سیریز 'سیٹاڈل' کے دوسرے سیزن اور فلم 'ہیڈز آف اسٹیٹ' میں بھی نظر آئیں گی، جس میں ان کے ساتھ ادریس البا اور جان سینا شامل ہیں۔
 

Load Next Story