شاہد کپور کا انکشاف: دل ٹوٹنے پر شوٹنگ کے دوران بے ساختہ رو پڑا

اداکار نے اس جذباتی لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو "تباہ" محسوس کر رہے تھے

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں ایک مرتبہ اپنے کیریئر کے دوران سیٹ پر دل ٹوٹنے کے باعث بے ساختہ رونا آیا۔ اداکار نے اس جذباتی لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو "تباہ" محسوس کر رہے تھے۔

شاہد کپور نے صحافی فے ڈی سوزا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے میک اپ آرٹسٹ نے ان سے کہا، "میں نے ابھی تمہارا میک اپ مکمل کیا ہے، پلیز ایسا مت کرو!" لیکن وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور کہا، "میں مدد نہیں کر سکتا، میں خود کو تباہ کر رہا ہوں۔"

شاہد کپور نے اس موقع پر معاشرے میں مردوں پر عائد ذمہ داریوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کو بچپن سے سکھایا جاتا ہے کہ وہ خاندان کے محافظ اور کفیل ہیں، جس کی وجہ سے ان پر بہت دباؤ آتا ہے۔

شاہد کپور  نے کہا کہ مردوں کے لیے اپنی کمزوری ظاہر کرنا ضروری ہے اور یہ کوئی شرمندگی کی بات نہیں۔ "انسان ہونا کمزوری ظاہر کرنے کا حصہ ہے، اور یہ کشش کا ایک خوبصورت پہلو ہے،" انہوں نے مزید کہا۔

شاہد کپور اپنی آنے والی فلم دیوا میں پوجا ہیگدے کے ساتھ نظر آئیں گے۔

 

Load Next Story