گوجرانوالہ؛ 17 کروڑ کے فراڈ میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر درجنوں افراد کا اینٹی کرپشن ٹیم پر حملہ

حملہ آور ملزم کو چھڑا لے گئے، خواتین سمیت 75 افراد کے خلاف مقدمہ درج

GUJRANWALA:

17 کروڑ روپے سے زائد کی گندم  فروخت  کرنے کے فراڈ میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر درجنوں افراد  کا اینٹی کرپشن کی ٹیم پر حملہ، ملزم کو چھڑا لے گئے۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن آفتاب حیدر کے مطابق ملزم عبدالشکور محکمہ خوراک میں اسسٹنٹ فوڈ ہے  جس نے جعلسازی سے 17 کروڑ روپے سے زائد کی گندم فروخت کرکے فراڈ کیا تھا۔ 

 ملزم عبدالشکور تھانہ اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں مطلوب تھا، اس کی گرفتاری کے لیے سرکل آفیسر رانا آفتاب حیدر اور رانا نثار احمد کی سربراہی میں ٹیم نےاس کے آبائی گاؤں چک لکھیا میں چھاپہ مارا  اور ملزم کو گرفتار کرلیا تو درجنوں افراد نے ٹیم پر حملہ کردیا اور ملزم کو چھڑا لے گئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ  سرکل آفیسر آفتاب حیدر کی مدعیت میں تھانہ صدرکامونکی میں خواتین سمیت 75  نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

 
 

Load Next Story