پنجاب میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار و کاروبار کیخلاف کارروائیاں، 7 شکاری گرفتار

غیر قانونی شکار کی پاداش میں گرفتار شکاروں کو 77 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا


آصف محمود December 04, 2024


پنجاب میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار اور کاروبار کے خلاف کارروائیوں کے دوران غیر قانونی شکار کی پاداش میں7 شکاریوں کو گرفتار کر کے انہیں 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں وائلڈلائف اسٹاف گوجرانوالہ نے جنگلی پرندگان کے 2غیرقانونی شکاریوں کو گرفتارکرکے انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا عدالت نے دونوں ملزمان کو مبلغ 20ہزار روپے جرمانہ کر کے کیس نمٹادیا۔

 اسی طرح کی دو مختلف کارروائیوں میں وائلڈلائف سٹاف فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ نے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف فیصل آباد ریجن عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں جنگلی پرندگان کے 2غیرقانونی شکاریوں کو گرفتار کرکے مبلغ 37ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا۔

ایسی ہی ایک کامیاب کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع قصور محمد حسین گشکور ی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غلیل اور جال کے ساتھ جنگلی پرندوں کاشکار کرنے والے 3ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مبلغ 20 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔