کراچی؛ ابراہیم حیدری میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق دوسری زخمی

متوفیہ کی شناخت 55 سالہ راج بی بی جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 50 سالہ آسیہ بی بی کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر December 03, 2024

ابراہیم حیدری میں جناح میڈیکل کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔

ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 55 سالہ راج بی بی کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والی خاتون 50 سالہ آسیہ بی بی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دیوار گرنے کے باعث خواتین کے سروں پر گہری چوٹیں آئیں تھیں تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں