مدارس بل منظور کرو: فضل الرحمان کا حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا عندیہ

فضل الرحمان نے جے یو آئی رہنماؤں کو حکومت کے ساتھ ڈیڈ لاک کے معاملے پر اہم ہدایات جاری کردیں


ویب ڈیسک December 03, 2024
فوٹو فائل

لاہور:

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مدارس بل منظور نہ ہونے کی صورت میں 8 دسمبر سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے جے یو آئی لاہور کے رہنما حافظ بلال درانی نے خصوصی ملاقات جس میں حکومت کی جانب سے مدارس کے حوالے سے بل کی منظوری نہ ہونے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے بل کے معاملے پر حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن پر بات چیت کی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے رہنماؤں کو خصوصی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں اسرائیل مردہ باد ریلی میں اہم اعلان کروں گا اور اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ سے منظور کردہ ہمارے بل پر دستخط نہیں کر رہی اور اُس نے اپنی مرضی سے قانون سازی کرلی ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت بتائے اس نے ابھی تک مدارس بل کے پاس کردہ قانون پر دستخط کیوں نہیں کیے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں