KASUR:
عید گاہ کے علاقے میں کھیلتے ھوئے بچوں پر دیوار گر گئی، ایک بچہ جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چھانگا مانگا کی حدود میں عیدگاہ کے علاقے میں دو بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک گھر کے احاطے کی دیوار ان پر آن گری، جس سے دونوں بچے دیوار کے نیچے دب گئے۔
دیوار کے نیچے دبنے سے اک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، بچوں کی عمریں 13 اور8 سال تھیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور جاں بحق بچے کی نعش اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا۔
اہل علاقہ کے مطابق دونوں بچے ملتان کے رہائشی اور جامعہ مسجد حنفیہ رضویہ میں قران شریف حفظ کر رہے تھے۔