آسان قرض کے نام پر لوگوں کو پھانسنے والی ایپس کون سی ہیں؟ جانیے

نشان دہی کی گئی ایپس کو مجموعی طور پر 80 لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے

مکیفی لیب کی جانب سے پیش کی جانے والی تازہ ترین رپورٹ میں گوگل پلے اسٹور پر درجن سے زیادہ اسپائی لون نام سے پہچانے جانے والے میلویئر کی حامل نقصان دہ اینڈرائیڈ ایپ کی نشان دہی کی گئی ہے جن کو مجموعی طور پر 80 لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔

سیکیورٹی محقق فرنینڈو روئز کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ یہ پی یو پی (پوٹینشلی ان وانٹڈ پروگرامز) ایپلی کیشنز سوشل انجینئرنگ طریقے استعمال کر کے صارفین کو پھنساتی ہیں تاکہ ان سے حساس معلومات حاصل کر سکیں اور موبائل کی اضافی اجازتیں حاصل کر سکیں جو بعد ازاں بھتے، ہراسانی اور معاشی نقصان تک لے جا سکیں۔

نو دریافت شدہ ایپس میکسیکو، کولمبیا، سینیگال، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ویتنام، تنزانیہ، پیرو اور چلی میں صارفین کو لالچ دینے کے لیے کم سے کم دستاویزی کارروائی پر فوری قرض کی پیش کرتی ہیں۔

صارفین کو ہدف بنانے والی قرض ایپ کے نام درج ذیل ہیں اور ان میں سے پانچ ایپس اب بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں۔

  • Préstamo Seguro-Rápido, seguro (com.prestamoseguro.ss )
  • Préstamo Rápido-Credit Easy (com.voscp.rapido)
  • ได้บาทง่ายๆ-สินเชื่อด่วน (com.uang.belanja)
  • RupiahKilat-Dana cair (com.rupiahkilat.best)
  • ยืมอย่างมีความสุข – เงินกู้ (com.gotoloan.cash)
  • เงินมีความสุข – สินเชื่อด่วน (com.hm.happy.money)
  • KreditKu-Uang Online (com.kreditku.kuindo)
  • Dana Kilat-Pinjaman kecil (com.winner.rupiahcl)
  • Cash Loan-Vay tiền (com.vay.cashloan.cash)
  • RapidFinance (com.restrict.bright.cowboy)
  • PrêtPourVous (com.credit.orange.enespeces.mtn.ouest.wave.argent.tresor.payer.pret)
  • Huayna Money – Préstamo Rápido (com.huaynamoney.prestamos.creditos.peru.loan.credit)
  • IPréstamos: Rápido Crédito (com.credito.iprestamos.dinero.en.linea.chile)
  • ConseguirSol-Dinero Rápido (com.conseguir.sol.pe)
  • ÉcoPrêt Prêt En Ligne (com.pret.loan.ligne.personnel)

ان میں سے کچھ ایپس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے کہ فیس بک کے ذریعے اپنی تشہیر کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جعلسازوں نے اپنے اہداف کو یہ ایپ انسٹال کرنے کے لیے متعدد طریقہ کار کا استعمال کیا۔

Load Next Story