سعودی ولی عہد نے وزیراعظم سے ملاقات میں جلد پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی

سعودی ولی عہد کا 6 ماہ میں پانچویں بار ملاقات پر بے حد خوشی کا اظہار، دونوں ممالک کا تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کا عزم


خالد محمود December 03, 2024
وزیراعظم کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات (فوٹو پی آئی ڈی)

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ون واٹر سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن میں وزیراعظم اور محمد بن سلمان کے درمیان خوشگوار ملاقات ہوئی۔

سعودی ولی عہد نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران پانچویں بار پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ممالک کے عوام کو جوڑتا ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے لیے اپنے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کے آگے پانی بحران پر قابو پانے کیلیے اہم تجاویز پیش کردیں

سعودی ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ولی عہد کا پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی فرانسیسی صدر سے ریاض میں ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

شہباز شریف نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی پھر سے دعوت دی۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جلد دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں