دنیا کی سب سے بڑی کباب اور فرنچ فرائز سرونگ

ریسٹورانٹ نے 299.6 کلو وزنی کباب اور 250.3 کلو فرنچ فرائز کو شرکاء میں بانٹا

(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

ایک آسٹریلوی ریسٹورانٹ نے فیسٹیول کے شرکاء کو کھلانے کے لیے 549.75 کلوگرام وزنی کباب اور فرنچ فرائز بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے کیمبل ٹاؤن میں قائم کِنگ کباب ہاؤس نے علاقے کے اسٹریٹ فیسٹیول میں 299.3 کلو بغیر تلے فرائز اور 589.6 کلو کچے چکن اور بیف سے شروعات کی۔

کھانا پکنے کے بعد ریسٹورانٹ نے 299.6 کلو وزنی کباب اور 250.3 کلو فرنچ فرائز کو شرکاء میں بانٹا جس کے لیے اس کو موقع پر ایک ساتھ لگائی گئی متعدد میزوں پر سجایا گیا جس کی کل لمبائی 300 فٹ سے زیادہ تھی۔

اس کھانے نے دنیا کے سب سے بڑی ڈونر کباب گوشت اور چپس کی سرونگ کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

کِنگ کباب ہاؤس کے مالک اور آپریٹر میولانا سفسی نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمبل ٹاؤن کمیونیٹی نے گزشتہ برسوں میں ان کے کاروبار کو بہت سہارا دیا ہے اور علاقے کو شکریہ کہنے اور کچھ واپس دینے کا بہترین طریقہ تھا۔

Load Next Story