کراچی؛ لیاقت آباد میں مال بردار ٹرک کا اگلا حصہ ہوا میں معلق ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

خستہ حال ٹرک کے دونوں اگلے ٹائر ہوا میں کئی فٹ اوپر اٹھ گئے جبکہ ٹرک پر گنجائش سے زائد بوریاں لدی ہوئی تھیں

(فوٹو۔ ایکسپریس نیوز)

لیاقت آباد دس نمبر کے قریب گنجائش سے زائد مال بردار ٹرک کا اگلا حصہ ہوا میں معلق ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خستہ حال ٹرک کے دونوں اگلے ٹائر ہوا میں کئی فٹ اوپر اٹھ گئے جبکہ ٹرک پر گنجائش سے زائد بوریاں لدی ہوئی تھیں اور وہ آزادانہ نقل و حرکت کرتے ہوئے انتہائی مصروف علاقے لیاقت آباد سے گزر رہا تھا۔

 ٹرک کے ہوا میں معلق ہونے کا واقعہ پیر کی شب پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جسے بعدازاں گنجائش سے زائد بوریاں نکالنے کے بعد مذکورہ مقام سے ہٹا دیا گیا۔

تاہم واقعہ کے بعد لوگوں کا رش لگنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی شدید خلل پیش آیا۔

Load Next Story