مرتضی وہاب کی بلائنڈ ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

پاکستانی بلائنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تمام میچوں میں غیر معمولی کارکردگی پیش کی، میئر کراچی


اسٹاف رپورٹر December 04, 2024
(فوٹو: فائل)

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا پہلی بار عالمی چیمپئن بننا شاندار کارنامہ ہے۔ اس شاندار اور غیر معمولی کارکردگی پر بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے عالمی ایونٹ کے دوران پاکستانی بلائنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تمام میچوں میں غیر معمولی کارکردگی پیش کی۔

اگر دفاعی چیمپئن بھارتی ٹیم بھی پاکستان آتی تو پاکستانی کھلاڑی اس کارکردگی کی بدولت اسے بھی مات دینے کی پوری صلاحیت رکھتے تھے۔تاہم، پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے ایڈیشن میں بالآخر سابقہ چیمپئن بھارت سے ٹائٹل چھین لیا ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ آئندہ بھی پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی یہی رہے گی اور وہ کرکٹ کی دنیا میں اپنی حکمرانی برقرار رکھے گی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عالمی کپ کے سابقہ ایونٹس میں بھی پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔ تاہم، فائنل مرحلے میں ٹائٹل جیتنے سے محروم رہی تھی مگر اب پاکستان کا یہ خواب پورا ہوگیا ہے جس کے لئے پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی محنت اور لگن کو سلام پیش کرتے ہیں۔کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا پرچم اور وقار بلند رکھنے کی کاوشیں انشاء اللہ کامیابی سے ہمکنار ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں