RIYADH:
فرانس اور سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مشترکہ کانفرنس بلانے پر متفق ہو گئے ہیں۔
ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ ممکنہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے جون میں کانفرنس بلائی جائے گی جس کی میں ولی عہد شہزادہ محمد سلمان مشترکہ صدارت کریں گے۔
صدر میکرون نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے عالمی شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے، تاکہ دو ریاستی حل کی طرف قدم بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس اور سعودی عرب آئندہ عرصے میں اس مسئلے کے حل کے لیے اپنی سفارتی کوششوں میں تیزی لائیں گے۔
فرانسیسی صدر نے اس عمل میں یورپی اور غیر یورپی شراکت داروں کو شامل کرنے کا عندیہ ظاہر کیا۔