بھارت کا مشہور کامیڈین لاپتہ، رپورٹ درج

کامیڈین شو کے بعد واپس گھر نہیں لوٹے، اہلیہ کا بیان

=بھارت کے مشہور کامیڈین سنیل پال ایک شو کے بعد لاپتہ ہو گئے، ان کی اہلیہ سریتا پال نے پولیس میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 49 سالہ کامیڈین ممبئی سے باہر ایک شو کے لیے گئے تھے اور انہوں نے بتایا تھا کہ وہ 3 دسمبر کو گھر واپس آئیں گے۔

=تاہم جب وہ مقررہ تاریخ پر واپس نہ پہنچے تو ان کی اہلیہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل ان کے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، مگر کوئی جواب نہیں مل رہا۔

=یاد رہے کہ سنیل پال نے 2005 میں دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج جیت کر شہرت حاصل کی تھی اور بعد میں فلم ’ہم تم‘ اور ’پھر ہیرا پھیری‘ جیسی فلموں میں معاون کردار ادا کیے تھے۔

=2017 میں انہوں نے فلم ساز انیس بزمی پر پرفارمنس کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ ان کے 20 سے 25 لاکھ روپے مختلف پروڈیوسرز کے پاس پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے انیس بزمی جیسے بڑے فلم ساز کے رویے کو ناقابل معافی قرار دیا تھا۔

Load Next Story