ٹی20 انٹرنیشنلز میں پاکستان 250 میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی

گرین شرٹس نے ایک اور منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔


بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی ہے۔

گزشتہ روز میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بالرز کی سامنے زمبابوے بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

بغیر کسی نقصان پہلی وکٹ پر 37 رنز بنانے والی زمبابوے کی محض 20 رنز کے مزید اضافے سے 10 وکٹیں گنوابیٹھی، اس میچ میں سفیان مقیم نے محض 2.4 اوورز میں 3 رنز کے عوض 5 زمبابوین بلےبازوں کو پویلین روانہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

مختصر 58 رنز کا ہدف پاکستنا نے چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان پورا کرلیا۔

پاکستان نے مجموعی طور پر اپنا 250 واں ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا اور یہ کارنامہ سرانجام دینے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ گرین شرٹس نے 250 میں سے 144 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 95 میں شکست ہوئی۔

مزید پڑھیں: ’’بابراعظم کی فارم بحال نہ ہوئی تو وائٹ بال ٹیم سے باہر کردیا جائے گا‘‘

ٹی20 کے مختصر فارمیٹ میں بھی 4 میچز برابر بھی ہوئے جس میں 3 کا فیصلہ سپر اوور اور ایک کا بال آؤٹ میں ہوا، ان میں سے 3 میں قومی ٹیم کو شکست اور ایک میں کامیابی ملی۔ اس کے علاوہ 7 میچز بے نتیجہ بھی ثابت ہوئے۔ 

سب سے زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے والی ٹیم کی فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کا ہے جس نے 242 میچز کھیلے ہیں۔ 

Load Next Story