لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 620 سے لے کر 1137 تک ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 621 ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاکستان انجینیئرنگ سروسز روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1137، سید مراتب علی روڈ پر 979 اور غازی روڈ انٹرچینج پر 882 ایئر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور آلودگی کے باعث لوگ نزلہ، زکام، کھانسی، بخار جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اختیاطی تدابیر سے ہی ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور باہر نکلنا ہو تو ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
محکمہ موسیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں موسم خشک رہے گا جبکہ بارش کے امکانات نہیں، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔