کراچی میں دوسرے روز بھی شمال مشرقی خنک ہوائیں اثر انداز

شہر میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،محکمہ موسمیات

کراچی میں دوسرے روز بھی بلوچستان کی شمال مشرقی خنک ہوائیں اثرانداز ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہورہی ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت  20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھانے کے سبب حد نگاہ کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی تھی۔ ارلی وارننگ سینٹر نے معمول سے تیز ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت میں کمی و خنکی میں اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔

Load Next Story