سفیان مقیم نے زمبابوے کیخلاف کون سے 2 ریکارڈ بنائے؟

عمر گُل کا اعزاز بھی لے اُڑے


ویب ڈیسک December 04, 2024

زمبابوے کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں نوجوان اسپنر سفیان مقیم نے پاکستان کےلیے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔


بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے نوجوان اسپنر سفیان مقیم نے محض 2.4 اوورز میں 3 رنز کے عوض 5 زمبابوین بلےبازوں کو پویلین روانہ کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

سفیان مقیم کے تاریخی بالنگ اسپیل نے انہیں دنیا کا تیسرا جبکہ پاکستان کےلیے پہلا بہترین بالنگ فیگر حاصل کرنے والا بالر بنادیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 انٹرنیشنلز میں پاکستان 250 میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی

اس سے قبل ملائیشیا کے سیزر ادریس نے 8 رنز کے عوض 7 جبکہ سنگاپور کے ایچ بھردواج نے 3 رنز پر 6 وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ پاکستان کےلیے یہ کارنامہ عمر گُل نے دو مرتبہ سرانجام دیا جنہوں نے 2009 ٹی20 ورلڈکپ میں نیوزی لیںڈ کے خلاف 6 رنز دے کر 5 جبکہ 2013 میں جنوبی افریقہ کیخلاف بھی یہی کارنامہ دہرایا تھا۔

واضح رہے کہ زمبابوے نے دوسرا ٹی20 میچ پاکستان 10 وکٹوں سے جیتا تھا، سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں