انسداد دہشتگردی عدالت نے صحافی سمیع ابراہیم کی نئی عبوری ضمانت منظور کرلی
انسداد دہشت گردی عدالت نے صحافی سمیع ابراہیم کی نئی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
28 ستمبر پی ٹی آئی ہنگامہ آرائی کیس میں صحافی سمیع ابراہیم نے نئی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے 13 دسمبر تک سمیع ابراہیم کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ سٹی تفتیشی ٹیم سے نوٹس ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ملزم سمیع ابراہیم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
قبل ازیں عدالت نے صحافی سمیع ابراہیم کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔ عدالت میں آج ہونے والی سماعت میں ملزم اور وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔