عمر ایوب کے بعد شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی

شبلی فراز نے اپنی جگہ علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر نامزد کر دیا


ویب ڈیسک December 04, 2024

اسلام آباد:

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

شبلی فراز نے اپنے خلاف درج ایف آئی آرز اور عدالتی پیشیوں کے باعث استعفا دیا۔ انہوں نے استعفا چیئرمین سینیٹ کو ارسال کر دیا ہے۔

خط میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیسز درج ہیں جو توجہ مانگتے ہیں، ان حالات میں وقت دے پانا مشکل ہے لہٰذا میں اپنی جگہ علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر نامزد کرتا ہوں۔

گزشتہ روزعمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفا دیا تھا۔ انہوں نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں؛ عمر ایوب جوڈیشل کمیشن سے مستعفی، بیرسٹر گوہر کو شامل کرنے کی سفارش

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ میں نے جوڈیشل کمیشن سے استعفی کا فیصلہ اپنے خلاف درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آرز) اور قانونی مقدمات کے باعث کیا۔

یاد رہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے 26 آئینی ترمیم کے بعد نومبر کے شروع میں اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر پارلیمنٹ کے اراکین کا اعلان کردیا گیا تھا۔

جوڈیشل کمیشن کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی سے عمر ایوب اور سینیٹ شبلی فراز کو کمیشن کا حصہ بنایا گیا تھا اور انہوں نے کمیشن کے ابتدائی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں