شوہر کو اغوا کیا گیا تھا، بھارتی کامیڈین کی اہلیہ کا انکشاف
مشہور کامیڈین سنیل پال کے مبینہ اغوا کے بعد ان کی اہلیہ سریتا پال نے تصدیق کی ہے کہ وہ محفوظ گھر واپس آ گئے ہیں۔ سریتا نے پولیس میں شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔
کامیڈین کی اہلیہ سریتا نے ای ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’سنیل جی گھر واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے اغواکاروں کے بارے میں پولیس کو بیان دیا ہے۔ پولیس ہماری مدد کر رہی ہے اور سب کچھ ٹھیک ہے۔ باقی تفصیلات ہم اپنے خیر خواہوں کو پولیس کی اجازت کے بعد بتائیں گے۔‘