پشاور:
لوئر دیر میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا میں لوئر دیر کے علاقے کارودرہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی، جہاں شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہونے والے پولیس اہل کار کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔