قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور عبوری ہیڈکوچ کی ذمے داریاں سرانجام دینے والے سابق کرکٹر عاقب جاوید نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اگلے برس پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 کو دیکھتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے تا کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کرسکیں اور بہترین فارم میں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں ون ڈے اسکواڈ میں تسلسل قائم رکھنا چاہتے ہیں اور تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا ایک کمبینیشن بنارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: دورہ جنوبی افریقا؛ پاکستان نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان کردیا
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ عباس آفریدی کو منتخب کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ میں شاہین کا ٹیسٹ ریکارڈ:
شاہین شاہ آفریدی میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں 26.66 کی اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کی ہیں۔