نیٹ فلکس انڈیا کا روشن خاندان پر دستاویزی فلم ریلیز کرنے کا اعلان
نیٹ فلکس نے حالیہ کامیاب دستاویزی فلموں ’اینگری ینگ مین‘ اور ’دی رومانٹکس‘ کے بعد ایک نئی دستاویزی سیریز ’دی روشنز‘ کا اعلان کیا ہے۔
یہ سیریز بالی ووڈ کے مشہور فلمی خاندان روشن کی وراثت اور سفر کو اجاگر کرے گی، جن میں روشن لال نگراتھ راجیش روشن، راکیش روشن اور ہریتک روشن کی زندگی کے سفر کو شامل کیا گیا ہے۔
نیٹ فلکس انڈیا نے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’یہ سیریز موسیقی، جادو اور ناقابل فراموش لمحات کے خالق خاندان کی محبت اور وراثت کا سفر ہے۔‘