بلوچستان میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز  کا بائیکاٹ 10 ویں روز بھی جاری

ہڑتال سرکاری اسپتالوں کو پرائیویٹ کیے جانے کے خلاف کی جا رہی ہے، ہیلتھ الائنس


ویب ڈیسک December 04, 2024

کوئٹہ:

سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ آج دسویں روز بھی جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر صوبے میں  سرکاری اسپتالوں میں علامتی ہڑتال جاری ہے۔ بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز سے 3 گھنٹوں کے بائیکاٹ کا آج 10 واں دن ہے۔

ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ ہڑتال سرکاری اسپتالوں کو پرائیویٹ کیے جانے کے خلاف کی جا رہی ہے۔ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کر دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں