بلوچستان میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ 10 ویں روز بھی جاری
سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ آج دسویں روز بھی جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر صوبے میں سرکاری اسپتالوں میں علامتی ہڑتال جاری ہے۔ بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز سے 3 گھنٹوں کے بائیکاٹ کا آج 10 واں دن ہے۔
ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ ہڑتال سرکاری اسپتالوں کو پرائیویٹ کیے جانے کے خلاف کی جا رہی ہے۔ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کر دیں گے۔