پنجاب میں رائیٹ مینجمنٹ پولیس متعارف کروانے کا فیصلہ

رائیٹ مینجمنٹ ٹیم کے تحت 15 یونٹس کام کریں گے، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک December 04, 2024

پنجاب میں پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر قابو پانے کے لیے رائیٹ مینجمنٹ پولیس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رائیٹ مینجمنٹ ٹیم کے نام سے آپریٹ کرنے والی فورس 200 رائیٹ افسروں پر مشتمل ہوگی۔ ٹیم کے ماتحت 15 یونٹس مختلف کردار ادا کریں گے۔ رائیٹ مینجمنٹ ٹیم کو موب کنٹرول یونٹ ، واٹر کینن یونٹ ، ربڑ بلٹ یونٹ ،اسٹن گن یونٹ میں تقسیم کیا جائے گا ۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ رائیٹ ٹیم تربیت یافتہ کتوں کا استعمال بھی کرے گی۔ رائیٹ منجمنٹ ٹیم کو سرویلنس ڈرونز،  الیکٹرک شاک شیلڈز،جدید وہیکلز سمیت 25 اقسام کے آلات فراہم کیے جائیں گے۔ فورس کو کارروائی کے لیے قانونی اختیارات فراہم کیے جائیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں