بھارتی میڈیا پھر شاہین اور شان مسعود کے درمیان جھگڑے کی خبریں پھیلانے لگا

فاسٹ بولر کو جنوبی افریقا کے خلاف آرام کروانے پر سوالات اٹھادیے

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی میڈیا دورہ جنوبی افریقا میں شاہین آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ سے آرام دینے پر کپتان شان مسعود سے جھگڑے کو بنیاد بنانے لگا۔


دورہ جنوبی افریقہ کےلیے پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کیا تو ایک مرتبہ پھر بھارتی میڈیا نے پاکستانی ٹیم میں اختلافات کی جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا نے باقاعدہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے انہیں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین کو ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

ادھر سلیکشن کمیٹی کے رکن اور عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اگلے برس پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 کو دیکھتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ بہترین فارم میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ موجود رہیں۔

مزید پڑھیں: دورہ جنوبی افریقا؛ پاکستان نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان کردیا

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ عباس آفریدی منتخب کیا گیا ہے۔

Load Next Story