کراچی سے اغوا بچہ حیدر آباد سے بازیاب، ملزم کا 6 سالہ عادل سے بھیک منگوانے کا اعتراف

ملزم عادی مجرم اور کمسن بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرتا اور بھیک منگواتا تھا، دوران تفتیش انکشاف


ویب ڈیسک December 04, 2024

حیدر آباد:

کراچی سے اغوا کیا گیا 6 سالہ بچہ حیدر آباد سے بازیاب کروا لیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش 6 سالہ عادل سے بھیک منگوانے کا اعتراف کرلیا۔
 

پولیس کے مطابق نسیم نگر تھانے کی پولیس نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے اغوا کیے گئے بچے کو حیدرآباد سے بازیاب کروا کر ملزم  علی نواز کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اپنے ہمراہ ایک بچے کو لے کر جارہا تھا۔ ملزم سے بچے کے حوالے سے معلومات حاصل کی گئیں تو مختلف بیانات سے پولیس کو گمراہ کرنے لگا۔

بعد ازاں تفتیش کے دوارن ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے 6سالہ عادل کو کراچی کے علاقے مچھر کالونی سے اغوا کیا تھا اور بچے سے بھیک منگواتا تھا۔  ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ عادی مجرم اور معصوم کمسن بچوں کو اغوا کرکے انہیں آگے فروخت کرتا یا ان سے بھیک منگواتا ہے۔

کمسن عادل کے اغوا کا مقدمہ کرائم نمبر 626/2024 زیر دفعہ 364-A تعزیرات پاکستان کے تحت کراچی ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس میں بچے کے والد محسن شاہ کی مدعیت میں درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں