کرم میں امن برقرار رکھنے کیلیے 400 سو اہلکاروں کو بھرتی کرکے تعینات کرنے کا فیصلہ

400 ایکس سروس مین اہل کار بھرتی کیے جائیں گے، 350 سپاہی اور پچاس ہیڈ کانسٹیبل شامل، آئی جی کا چیف سیکریٹری کو خط


ویب ڈیسک December 04, 2024

پشاور:

کرم میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 400 ایکس سروس مین بھرتی کرکے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ کرم کی مین شاہراہ کو محفوظ بنایا جائے، ٹل پارا چنار روڈ کی سیکیورٹی کے لیے 400 ایکس سروس مین اہلکار بھرتی کیے جائیں، ان میں 350 سپاہی اور پچاس ہیڈ کانسٹیبل کی پوسٹیں مرتب کی جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایکس سروس مین کی بھرتی کا مقصد ٹل پارا چنار کی مین سپلائی لائن کو محفوظ بنانا ہے، ایکس سروس مین کی بھرتی رواں اور اگلے مالی سال کے لیے کی جائے، ایڈیشل چیف سیکرٹری منظوری کے لیے وزیر اعلی کو سمری ارسال کریں، بھرتی کو عمل مکمل ہوتے ہی مین شاہراہ پر پولیس پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں