مسافروں کی سہولت کے لیے موٹروے پولیس کی ای ٹکٹنگ ایپ کا آغاز

چوری کی گئی ہر گاڑی کا آسانی سے پتا چل جائے گا، ترجمان موٹرویز


ویب ڈیسک December 04, 2024
وفاقی حکومت نے بجٹ 2018-19میں قومی شاہراہوں کی تعمیر ومرمت کے 121 منصوبوں کے لیے 301 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد:

موٹروے پولیس نے مسافروں کی سہولت کے لیے ای ٹکٹنگ ایپ کا آغاز کر دیا جس ڈیجیٹل ٹکٹ پرنٹ ہوگی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کسی غلطی یا خلاف ورزی پر پوائنٹس کم ہوں گے جس کی مخصوص بار کے بعد لائسنس معطل ہو جائے گا۔

موٹروے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر چیز آٹو فل ہوگی اور چوری کی گئی ہر گاڑی کا آسانی سے پتا چل جائے گا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے اٹھائیسواں یومِ تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹرویز سلمان چوہدری نے کہا کہ 1997 میں 366 کلو میٹر کا سفر شروع ہوا تھا اور آج موٹرویز ساڑھے چار ہزار کلو میٹر تک پہنچ چکا ہے، جلد چاروں صوبوں میں موٹرویز کا جال بچھ جائے گا۔

آئی جی موٹرویز نے کہا کہ ہمارے پاس ریڈار، اسپیڈ گنز اور ایمبولنسز ہمارے پاس موجود ہیں، ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ہمیں مسائل درپیش تھے لیکن ہم نے گزشتہ سال سے اب تک ایکسل لوڈ پر 95 فیصد عمل درآمد کروا لیا ہے۔

سلمان چوہدری کا کہنا تھا کہ میں اپنے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے سب انسپیکٹر کے اوپر گاڑی چڑھا کر شہید کر دیا گیا، ہم کیش لیس پالیسی پر جلد جانے والے ہیں جبکہ 97 فیصد ہم پیپر لیس ہو چُکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں