قلعہ عبداللہ میں لیویز کے تفتیشی افسر کی گاڑی پر حملہ، دو اہلکار زخمی

بم دھماکے میں گن مین اور لیویز اہلکار زخمی ہوئے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، سیکیورٹی حکام


ویب ڈیسک December 04, 2024

کوئٹہ:

قلعہ عبداللہ میں نادرا آفس کے سامنے لیویز کی گاڑی پر بم دھماکے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا لیویز فورس کے تفتیشی افسر کی گاڑی پر کیا گیا، تفتیشی افسر سمیت دو لیویز اہل کار گاڑی میں سوار تھے، تفتیشی افسر دفتر سے نکل کر گھر جارہے تھے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق بم دھماکے میں گن مین اور لیویز اہلکار زخمی ہوئے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شہر میں سیکیورٹی فورسز پر ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں