شوہر نے اپنی بیوی اور اس کے بوائے فرینڈ کو گاڑی میں زندہ جلا دیا

پولیس نے بیوی کو زندہ جلانے پر شوہر پدم راج کو حراست میں لے لیا

بھارت میں شوہر نے اپنی بیوی کو اس کے دوست ہمراہ گاڑی میں زندہ جلادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ایک شخص نے تعاقب کے بعد بیوی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ گاڑی میں گھومتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

شوہر نے بیوی کی گاڑی کے آگے اپنی کار لگائی اور اسے گاڑی سے اترنے کا موقع بھی نہیں دیا۔ دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

مشتعل شوہر نے گاڑی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس میں اس کی بیوی اور بیوی کا دوست بری طرح جھلس گئے۔

راہگیروں نے دونوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں بیوی نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب کہ ان کا دوست شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔

پولیس نے شوہر پدم راج کو حراست میں لے لیا جس نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کو بارہا اس شخص سے ملنے سے منع کرتا رہا ہے۔

پدم راج نے مزید کہا کہ واقعے کے روز بھی وہ مجھے بغیر بتائے اس کے ساتھ چلی گئی جسے میں نے رنگے ہاتھوں پکڑا اور غصے پر قابو نہ رکھ سکا۔

 

Load Next Story